ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پنجاب کے باہر یوپی میں چلے گا نوجوت سنگھ سدھو کا جادو؟ کانگریس کے اسٹار پرچارک میں شامل

پنجاب کے باہر یوپی میں چلے گا نوجوت سنگھ سدھو کا جادو؟ کانگریس کے اسٹار پرچارک میں شامل

Wed, 01 Feb 2017 10:03:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مقر ر کے طور پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اپنے انہی امتیاز اور خصوصیات کی وجہ سے وہ کرکٹ کی پچ کے بعد انتخابی میدان میں بھی کافی مقبول رہے اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی ہٹ رہے ہیں۔کرکٹ میں کمنٹیٹر کے طور پر کافی سرخیاں بٹوری ، پھر ٹی وی کے پردے پر ان کی کہی بات پر لوگ سنجیدہ بھی ہوئے تو قہقہے بھی لگایا ۔ان کی بولنے اور لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کا بی جے پی نے خوب استعمال کیا اور اب جب انہوں نے پالا بدل کر کانگریس کا دامن تھاما ہے تو کانگریس لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نوجوت سنگھ سدھو کا استعمال کرنے جا رہی ہے۔یہ تو سب جانتے ہیں کہ پنجاب کے امرتسر میں سدھو کے لیے لوگوں کے دلوں میں کافی جگہ ہے،یہی وجہ ہے کہ سدھو نے اس سیٹ سے لوک سبھا کا راستہ دو بار طے کیا تھا۔یہ الگ بات ہے کہ 2009میں ان کی جیت کا فرق کچھ کم تھا، پھر بھی پارٹی پنجاب کے علاوہ سدھو کا استعمال اسٹار پرچارک کے طور پر اتر پردیش میں بھی کرنے جا رہی ہے۔کانگریس نے ریاست میں تیسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے اپنے اسٹار پرچارک کی جو فہرست الیکشن کمیشن کو سونپی ہے اس میں نوجوت سنگھ سدھو کا نام بھی شامل ہے۔اس مرحلے میں لکھنؤ سمیت ریاست کے 12اضلاع کی 69سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔اس فہرست میں ریاست کے قدآور کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شری پرکاش جیسوال کا بھی نام ہے۔اس کے علاوہ م افضل کو بھی اسٹار پرچارک کی لسٹ میں جگہ دی گئی ہے۔اس فہرست میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی، غلام نبی آزاد، راج ببر اور اداکارہ نغمہ کا نام بھی شامل ہے۔پارٹی نے دوسرے مرحلے کے اسٹارکمپینر کی فہرست میں دگ وجے سنگھ، کیپٹن ستیش شرما، سابق کرکٹ محمد اظہرالدین، سلیم شیروانی، عبید اللہ اعظمی، ڈاکٹر شکیل احمد خان، عمران قدوائی، اور کے راجو کے ناموں کو شامل کیا تھے اور اب ان کے نام تیسرے مرحلے کے کمپینر کی فہرست سے ہٹادئیے گئے ہیں۔تیسرے مرحلے کے 40اسٹار کمپینر کی فہرست میں نرمل کھتری، راجیو شکلا، رضوان ظہیر جنہیں دبنگ لیڈر کہا جاتا ہے، برج راج کھابڑی کے علاوہ اویناش پانڈے کا نام بھی شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں تیسرے مرحلے میں 12اضلاع کی 69سیٹوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 24؍جنوری کو جاری کیا گیا ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 31؍جنوری ہے، جبکہ ان کی جانچ کے لیے 2؍فروری کا دن طے کیا گیا ہے۔نامزدگی واپس لیے جانے کی آخری تاریخ 4؍فروری ہوگی، جبکہ ووٹ 19؍فروری کو ڈالے جائیں گے ۔ریاست میں تیسرے مرحلے کے تحت 12اضلاع، فرخ آباد، ہردوئی ،قنوج ،مین پوری ،اٹاوہ ،اوریا ،کانپوردیہات ،کانپورشہر ،اناؤ ،لکھنو ،بارہ بنکی اور سیتاپور میں پولنگ ہوگی ۔


Share: